رانچی، 13جون (معیز الدین خان)۔ دوسرے عالمی یوم یوگا کے موقع پر 21 جون کو پوری ریاست میں خاص یوگا کیمپ منعقد ہوگا۔ ریاست کے تمام ضلع، بلاک اور پنچایت میں اس دن ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ایک ساتھ یوگا کریں گے۔ آیوش محکمہ اس کی تیاری کر رہا ہے۔ راجدھانی رانچی کے مورہابادی میدان میں یوم یوگا پروگرام کا آغاز وزیر اعلیٰ رگھوور داس کریں گے۔
رگھوورکریں گے یوم یوگا پروگرام کا افتتاح
