کلکتہ 13جون(یو این آئی)کلکتہ شہرسمیت ریاست بھر میں آلو کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت فکر مند ہے ۔ریاست میں تقریبا تمام سبزیوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاستی سیکریٹریٹ میں 16جون کو میٹنگ طلب کی ہے ۔دوسری جانب حکومت نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر کنٹرول کرنے کیلئے ”بگلار فصل”اسکیم کو متعارف کرایاہے ۔اس اسکیم کے تحت حکومت مناسب داموں میں سبزیاد فروحت کرے گی۔حکومت کسانوں سے براہ راست سبزیا ں خرید کر مارکیٹ میں سبزی فروخت کرے گی۔ریاستی وزیر اروپ رائے نے کہا کہ شمالی 24پرگنہ کے بارک پور میں 22جون کو پہلی دوکان کھولی جائے گی اور اس کے بعد پوری ریاست میں اس اسکیم کی توسیع کی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے عام آدمی کو فائدہ ملے گا اور کسانوں کو بھی فائدہ ملے گا ۔ادھر زرعی مارکیٹنگ کے وزیر تپن داس گپتانے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کور روکنے کے لئے ہم لوگ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر ممتا بنرجی فکرمند
