شراب بندی سے ہی ملک کی خاطر خواہ ترقی ممکن: نتیش کمار

ڈالٹین گنج (شاہد اشرفی): بہار میں شراب بندی کی قومی سطح پر ہورہی تعریف اور اس سے مل رہی کامیابی کے بعد بہار کے وزیراعلیٰ اور جدیو کے قومی صدر نتیش کمار نے جھارکھنڈ میں بھی شراب بندی مہم چھیڑ دی ہے۔ شراب بندی کو لے کر اتوار کو ڈالٹین کے شیواجی میدان میں خواتین کی کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی نے شرکت کی۔ خواتین کے زبردست ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ شراب پر مکمل پابندی سے ہی ملک کی خاطر خواہ ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم پورے ملک میں 21 جون کو یوگ دیوس منارہے ہیں،