نئی دہلی 29 جون (ایجنسی): جنتا دل یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستانی معاشرے کی ہمہ جہت ترقی کا راز شراب بندی میں پوشیدہ ہے۔ اگر معاشرہ ان برائیوں پر قابو پالے تو چاروں طرف ترقی اور خوشحالی کا ماحول ہوگا۔ بہار میں شراب بندی کے مثبت بتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ جو لوگ پہلے شام کے وقت لڑکھڑاتے ہوئے گھر لوٹتے تھے اور گھر والوں کو پریشان کردیتے تھے وہیں لوگ اب شام کو لوٹتے وقت سبزی اور دودھ لے کر لوٹتے ہیں۔ نتیش کمار نربھیا تنظیم کے زیر اہتمام شراب مکتی جن جاگرتی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے بھی شراب بندی پہل کرنے کی اپیل کی ہے۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ آپ جس گنے کی کھیتی