سچدیوا کے اہل خاندان سے ملے نتیش
گیا 10 جون (راکیش کمار): وزیراعلیٰ نے جمعہ کو مگدھ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔ گیا سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ کا ریاست میں شراب بندی نافذ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا گیا اور سب نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ سے بات کی۔ گیا کے ایم پی ہری مانجھی نے گیا ایئر پورٹ کی توسیع اور کسانوں کو زمین کیلئے مناسب معاوضہ کا نظم کرنے کی بات کی۔ جبکہ جہان آباد کے ایم پی ارون کمار نے اپنے حلقہ میں زیر التوا آبپاشی منصوبوں کی تکمیل کی سفارش کی۔ ٹکاری کے ایم ایل اے ابھے کمار سنہا نے ٹکاری اسپتال میں ڈاکٹروں اور میڈیکل آلات کی کمی کا ذکر کیا اور مؤ بازار میں پی ایچ سی کو ٹرانسفر کرنے کی گذارش کی۔ وزیراعلیٰ نے جمعہ کو گیا کے ہری ہر