لکھنؤ،3جون (یواین آئی)متھرا میں دو پولس اہلکاروں سمیت 21افرادکی ہلاکت کے معاملے کی کارروائی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے افسروں کی غلطی کا اعتراف کیا ہے ۔بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر یادو نے کہا کہ معاملہ کی رپورٹ آنے کے بعد افسران قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ”ایسا پایا گیا ہے کہ افسروں نے موقع کا جائزہ لئے بغیر پولس کو جواہر باغ بھیج دیا جس کی وجہ سے یہ ہلاکت ہوئی ہیں۔’
قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی:اکھلیش
