مغربی بنگال میں اقلیتی فلاح کیلئے2,500کروڑکا بجٹ

کلکتہ 23 جون(یو این آئی)مغربی بنگال میں دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد ممتا بنرجی کی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں اقلیتوں کی ترقیوں کیلئے 2,500.00کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جب کہ بیک ورڈ کلاسیس کی ترقی کیلئے حکومت نے 540.00کروڑ روپیہ اور 650کروڑ روپیہ قبائلی ترقی کیلئے مختص کیا ہے ۔مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امیت مترا نے اپنے مختصر بجٹ شمالی بنگال کی ترقی کیلئے 517.47کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا جب کہ سندر بن کی ترقی کیلئے 415.75کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں پچھمانچل انین افےئرس کیلئے 360.38کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں صحت کے شعبہ کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔اس کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا ۔ممتا بنرجی کے خوابوں کو پورا کرنے والے اس بجٹ میں شعبہ صحت و خاندانی بہود کیلئے امیت مترا نے 2,999.22کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا ۔جب کہ اسکولی تعلیم کیلئے 9.000.00کروڑ روپیہ اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 456کروڑ روپیہ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ٹریننگ کیلئے 729کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے ۔ریاست میں خواتین کی حالت بہتر کرنے کیلئے خواتین کی ترقی