پٹنہ : بہار کیڈر کے زیر تربیت آئی اے ایس افسران وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملے۔۔۔۔۔۔
پٹنہ 09 جون (اسٹاف رپورٹر): 2014 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس بہار کیڈر کے 9 زیر تربیت افسران نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ ایک انے مارگ جاکر ملاقات کی۔ ان افسران میں ادیتا سنگھ ، امیت کمار پانڈے ،ششانک شبھانکر ، روشن کشواہا، آدتیہ پرکاش ،شیام بہاری مینا، محترمہ ابھیلاشا کماری شرما ، یشپال مینا اور سورو جوروال شامل تھے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری ہوم عامر سبحانی ، بپارڈ کے ڈائرکٹر جنرل سدھیر کمار راکیش ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری چنچل کمار، اتیش چندرا موجود تھے۔