وزیراعلیٰ نے لیااین پی جی سی ایل کے کاموں کا جائزہ

پٹنہ، 19جون (طارق حسن)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نوین نگر میں این ٹی پی سی کے پاور جنریشن منصوبہ کا معائنہ کیا اور این پی جی سی ایل نوین نگرکے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے این پی جی سی ایل نوین نگر کے کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جائزہ کے دوران وزیر توانائی بجیندر پرساد یادو، توانائی سکریٹری پرتیئے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری چنچل کمار، کمشنر مگدھ ڈویژن لیان کنگا، مگدھ ڈی آئی جی سوربھ کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما، ضلع مجسٹریٹ اورنگ آباد، پولیس سپرنٹنڈنگ اورنگ آباد، این ٹی پی سی کے پروجیکٹ ڈائرکٹر ایس سی پانڈے، این پی جی سی ایل نوین نگر کے سی ای او ایم پی سنہا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر این ٹی پی سی نوین نگر کے احاطہ میں شجرکاری بھی کی۔