پٹنہ 04 جون (طارق حسن) بہار ریاستی جنتا دل (یو) کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے کہا ہے کہ اتوار 5 جون سے شروع ہو رہے جدیو کی ممبر سازی مہم کے پہلے ہی دن بہار کے کارکنان 25 لاکھ بناکر ریکارڈ قائم کریں گے انصاف کے ساتھ ترقی سماجک بدلاؤ اور مثبت سیاسی ماحول میںیقین رکھنے والے جدیو کے حامیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارٹی کا ممبر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے سارے ممبر بوتھ سطح پر بنائے جائیں گے پورے جون مہینے بھر چلنے والی اس ممبر سازی مہم میں پچاس لاکھ ممبران بنانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ بہار کے ہر دل عزیز وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار ممبر سازی مہم کا آغاز کریں گے۔ راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاستی سرکار اور پارٹی کے کام کاج سے متاثر بڑی تعداد میں لوگ جدیو سے جڑنا چاہتے ہیں ممبر سازی مہم میں سب کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس بات خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے لئے خصوصی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ کریں گے جدیو ممبر سازی مہم کا آغاز
