Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

وزیر خزانہ ارون جیٹلی اپنا دورۂ چین مختصر کرکے وطن واپس لوٹے

نئی دہلی، 27؍جون(آئی این ایس انڈیا )وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے خود پر اور اپنی وزارت کے اعلیٰ حکام پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے کئے گئے شدیدحملوں کے تناظر میں اپنا چین کا دورہ ایک دن مختصر کرتے ہوئے ختم کر دیا اور وطن لوٹ آئے۔جیٹلی کا پانچ روزہ چین دورہ گزشتہ 24؍جون کو شروع ہوا تھا اور اس دورے کا بنیادی مقصد ایشیائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری بینک(اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنر کی پہلی میٹنگ میں شامل ہونا تھا۔ان کا چینی وزیر خزانہ لوؤ جیوئی سے آج ملاقات کا پروگرام تھا لیکن یہ ملاقات کل ہی ہو گئی۔ان کے دیگر پروگراموں میں قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ شو شاؤشی اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر جھوؤ شیاؤچیان سے ملاقات شامل تھی۔یہ ملاقاتیں آج ہونی تھیں۔حکام نے جیٹلی کا چین دورہ ایک دن کم کرکے مختصر کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔لیکن یہ اس وقت ہوا ہے جب میڈیا میں خبریں آئیں کہ جیٹلی سوامی کے حملوں سے ناراض ہیں جن کے دائرے میں چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اور اقتصادی معاملات کے سکریٹری ششی کانت داس بھی آئے ہیں۔وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ پارٹی سوامی پر لگام لگانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

About the author

Taasir News Network