Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

پینے کے پا نی کے سبھی منصوبوں کووقت پر پورا کریں :وزیر

ریاست کے شہر یو ں کو صاف پا نی مہیا کرا نا حکومت کی ترجیحات میں شامل

بہار شریف، 2جون (محمد توصیف جمال)پا نی کی منصوبوں کو وقت پر پور اکرنے کے لیے ایگز کیو ٹیو انجینئر سے لیکر چیف انجینئر تک اس کی برا بر مو نیٹرنگ کریں ۔ معیا ر پر خصوصی دھیا ن رکھا جا ئے ۔ مذکور ہ ہدا یت پی ایچ ای ڈی کے ریاستی وزیر کرشن نندن پر ساد ورما نے نا لندہ ضلع میں پینے کے پا نی کی سپلا ئی کی چل رہے منصوبوں کے معا ئنہ کے دوران میں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے شہر یو ں کو صاف پا نی مہیا کرا نا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کی یہ سوچ ہے کہ ریاست کے ہر ایک گھر میں صاف پا نی کی سپلا ئی یقینی ہو ۔ وزیر جناب ورما نے صاف طور پر کہا کہ ان منصوبوں کو ہر حا لت میں پو را کیا جا نا ہے ۔اس میں لا پر واہی کسی بھی حالت میں بر داشت نہیں کی جا ئیگی ۔پی ایچ ای ڈی وزیر نے راجگیر بلا ک کے دھا مرمیں قائم پا نی سپلا ئی منصوبہ کا بھی جا ئزہ لیا ۔ اس منصوبہ کے تحت دھا مر میں پنچا نے ندی کے کنا رے آٹھ بو رنگ کیا جا نا تھا جس میں سے چھ بو رنگ کا کام پور ا ہو گیا ہے ۔ یہا ں چار جل مینار بھی بنایا جا نا تھا جس میں سے تین کا کام ہو رہا ہے ۔ ستھورا میں بننے والے جل مینار کی صلا حیت چارسو ہزار لیٹر ، حسن پور کی چار سوپچیس ہزار لیٹر ،نیما کی پا نچ سو پچیس ہزار لیٹر اور بیلدار بیگھہ کی پانچ سو پچاس ہزار لیٹر ہے ۔ دھا مر کے پاس بننے والے انڈر گراؤنڈ پا نی جمع مرکز کی اہلیت آٹھ سو پچا س لا کھ دھن لیٹر ہو گی ۔ اس منصوبہ میں ندی سے مینار تک کے پا ئپ لا ئن کی لمبا ئی ۲۳؍کیلو میٹر اور جل مینا روں سے گاؤں میں جا نے والے پا ئپ کی لمبا ئی ۸۳؍کیلو میٹر ہے ۔ ندی سے میناروں تک بچھنے والے ۲۳؍کیلو میٹر میں سے دس کیلو میٹر تک پا ئپ بچھا یا جا چکا ہے ۔ اس منصوبہ کو ۲۰؍اگست ۲۰۱۷؍تک پورا کر لیا جا نا ہے ۔ وزیر مو صوف نے متعلقہ افسران کو جنگی سطح پر کا م کر اسے مقررہ وقت تک پورا کر لینے کو کہا ۔ جب یہ منصو بہ پوری ہو جا ئے گی تو ہر ایک گھر میں چو بیس گھنٹے پا نی کی سپلا ئی ہو سکے گی ۔ کنیکشن کے لیے اے پی ایل خاندان کو ۴۵۰؍روپئے اور بی پی ایل خاندان کو ۲۲۵؍روپئے دینا ہو گا ۔اس رقم سے انہیں دس میٹر پا ئپ ایک نل اور ایک واٹر میٹر ملے گا ۔ مستفیض کو ہر ماہ ۶۰؍روپیہ بھو جر چارج کے طور میں دینا ہو گا ۔ اس منصوبہ سے آس پا س کے ۶۰؍ہزار پر خاندا ن کو فائدہ ہو گا ۔ وزیر مو صوف نے ہر نوت بلا ک کے کلا واں ،تیلمر ،نر سنڈھا ،کلیان بیگھہ،بلچھی،اور سلا ؤ کے حسن پور راجگیر کے نیما ،پلکھی میں بھی پینے کے پا نی کی سپلا ئی کا معا ئنہ کیا ۔ وزیر مو صوف وزیر اعلی نتیش کمار کے والد ین اور اہلیہ کے مجسمہ پر گل پو شی کی اس مو قع پر کئی افسران مو جو د تھے ۔

About the author

Taasir News Network