نئی دہلی 20 جون (یو این آئی) دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 1984 کے فسادات کی تحقیقات کے لئے مرکزی حکومت سے خصوصی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کی اجازت مانگی ہے .دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تمام قومی اخبارات کو جاری پورے صفحے کے اشتہارات کے ساتھ ایک خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان فسادات کی تحقیقات کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کی اجازت دینے کی اجازت مانگی ہے تاکہ اس معاملے میں تفتیش کی رفتار کو تیز کرکے قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکے ۔خط میں انہوں نے کہا کہ سکھ مخالف فسادات ہوئے اس برس 32 سال ہو گئے ہیں. ان بتیس برسوں میں دس کمیشن اور کمیٹیوں نے معاملے کی تحقیقات کی ہے لیکن متاثرین کو انصاف نہیں ملا ہے . سکھ فرقہ طویل عرصے سے خصوصی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن گزشتہ تیس برس میں کسی حکومت نے اس معاملے کو نہیں اٹھایا۔
کجریوال نے 84 کے فسادکی جانچ کیلئے مرکز سے اجازت مانگی
