پٹنہ، 29جون؍(آئی این ایس انڈیا)میڈیا ٹرائل کے ذریعہ بحث میں آئے جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار نے بدھ کو پٹنہ میں احتجاج میں حصہ لیا۔کھلی گاڑی میں سوار ہوکر کنہیا نے اسٹوڈنٹ تنظیموں کی طرف سے نکالے گئے مارچ کی قیادت کی۔کنہیا نے اس دوران کہاکہ جیل میں طلبہ کو باہر نکالا جائے اور پڑھنے کی آزادی دی جائے۔پٹنہ ووی سے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کیلئے نکلے مارچ کوپولیس نے جے پی گو لنبر پر روک دیا۔ طلبہ کو روکنے کیلئے پولیس نے بیرکیٹنگ کی تھی، جسے طلبہ نے ہٹانے کی کوشش کی۔تقریباََ100کی تعداد میں تعینات پولیس کے جوان طلبہ کو آگے بڑھنے سے روکنے میں لگ گئے۔ایس ڈی ایم،مجسٹریٹ اور دیگر پولیس افسران صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر تے نظرآئے۔گولنبر پر کچھ دیر پولیس کے ساتھ نوک جھونک کرنے کے بعد مظاہرین گاندھی میدان چلے گئے،یہاں کنہیا اور دیگر لیڈران نے ایک عوامی پروگرام کاانعقادکیا۔کنہیاکمارنے کہاکہ جیل میں بند ساتھیوں کے ساتھ ہم لوگ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں،میں طلبہ کی تحریک کی حمایت کرتا رہوں گا۔کنہیا نے کہا کہ بہار کی مٹی میں ہے غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار اور مدھیہ پردیش ہی نہیں پورے ملک میں تعلیمی نظام کی حالت چوپٹ ہے۔اس کے لئے حکومت ذمہ دار ہے،تعلیم پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ٹاپر گھوٹالے پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اور بہتری بنانے کی ضرورت ہے۔بڑی تعداد میں طالب علم تنظیم اے آئی ایس ایف کے ممبران کنہیا کے استقبال کے لئے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے تھے۔یہاں سے کنہیابیر جیل آئے۔انہوں نے ملاقاتی پرچی کٹائی اور جیل میں بند طالب علم تنظیم کے لیڈران سے ملے۔کنہیا جب وزیٹرس روم میں پہنچے تب ان کے حامیوں نے جم کر نعرے بازی کی،بعد میں کنہیا نے انہیں پرسکون کرایا۔گزشتہ دو ماہ سے اے آئی ایس ایف کے ارکان پٹنہ یونیورسٹی کے آرٹ کالج کے پرنسپل چندربھوش شریواستو کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔طلبہ کا الزام ہے کہ پرنسپل اسٹوڈنٹس کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہیں۔تحریک کے سبب معطل ہوئے طلبہ کو واپس لیا جائے۔طلبہ پرحملے کئے جارہے ہیں،اس کے قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ٹاپر گھوٹالے سے پتہ چلتا ہے کہ تعلیم مافیا رزلٹ خرید لیتے ہیں،اسے روکنے کیلئے تعلیمی نظام ٹھیک کیاجائے۔
کنہیا کمارنے پٹنہ میں کیا احتجاج،عوامی جلسہ سے بھی کیا خطاب

ایئرپورٹ پہنچنے پر شانداراستقبال،نعروں کی گونج کے درمیان جیل میں بندساتھیوں کی ملاقات