ورلڈ فیم 100 کھلاڑیوں میں وراٹ، دھونی اور ثانیہ شامل

نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں زبردست فارم میں کھیل رہے وراٹ کوہلی اور ہندستانی محدود اوور کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ای ایس پی این ورلڈ فیم رینکنگ کے 100 عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے . اس فہرست میں صرف تین ہندستانی ہیں جن میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ای ایس پی این کے گلوبل اسپورٹس فیم کے چوٹی کے 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں. ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں. اس سے پہلے عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ہمیشہ باسکٹ بال اور فٹ بال کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جاتا رہا ہے ۔ہندوستان سے صرف دو کرکٹر ہی اس فہرست میں جگہ بنا سکے ہیں جن میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے کپتان دھونی دوسرے کھلاڑی ہیں. دھونی کو چوٹی کے 20 کھلاڑیوں میں جگہ ملی ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر ہیں. کھلاڑیوں میں دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو بھی جگہ دی گئی ہے جو چوٹی کے 100 کی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسری ہندوستانی ہیں. حیدرآبادی کھلاڑی ثانیہ کو 41 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ای ایس پی این کی اس عالمی 100 کھلاڑیوں کی فہرست ای ایس پی این کے کھیل جائزہ ڈائریکٹر بین الامار کے ذریعہ تیارکردہ فارمولے کی بنیاد پر بنائی گئی ہے . اس میں کھلاڑیوں کو تنخواہ اور اشتہارات سے ملنے والے رقم، گلوگل پر ان کے مداحوں کے ذریعہ سرچ کرنے کی تعداد اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو بنیاد بنایا گیا ہے .دنیا کے چوٹی کے کھلاڑیوں میں پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر ہیں جو اس فہرست میں نمبر ایک پرہیں. دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال اسٹار لی برون جیمس کے بعد ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی اور برازیل کے نیمار شامل ہیں. یہ دونوں ایف سی بارسلونا کلب میں ٹیم ساتھی ہیں.سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور 17 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن بھی اس فہرست کے چوٹی کے پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔