اکھلیش نے کیا حوصلہ منصوبہ کا افتتاح

آفاق عالم

شراوستی15 جولائی

وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے جمعہ کو حوصلہ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر شعبے میں کام کررہی ہے۔ ہم 55لاکھ خواتین کو پنشن دے رہے ہیں۔ سب سے تیز ایکسپریس وے بنوارہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ریاست میں حاملہ خواتین کو بھی فائدہ ہوگا۔ ہماری حکومت ترقی کے محاذ پر کام کررہی ہے لیکن بی جے پی کے لوگ ریاست میں لگاتار جھوٹ اور زہر پھیلارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رنگ اورکپڑے بدل کر ایک بابا دھوکہ دےنے کاکام کررہے ہیں۔ گورکھپور میں ہم نے ایمس بنانے کیلئے زمین دی لیکن بابا کہہ رہے ہیں کہ ایمس وہ بنوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے وہ محض پروپگنڈا کررہی ہے۔