بنانا ود کیریمل
اجزاء: مکھن۔ چار کھانے چمچ ، براؤن شوگر۔ ایک کپ ، کنڈ یسنڈ ملک۔ایک کپ ، پیکٹ کریم۔ ایک کپ ، پی نٹ بٹر۔دو سے تین کھانے کے چمچ ، لیموں کا رس۔دو کھانے کے چمچ ، کیلے۔بارہ عدد ، بسکٹس۔ایک ڈبا چھوٹا ، گلیز چیری۔آٹھ سے دس عدد ، کریم۔4/3 کپ ، آئسنگ شوگر۔ایک کھانے کا چمچہ ، پودینے کے پتے۔حسب ضرورت
ترکیب: مکھن گرم کر کے اس میں براؤن شوگر اور آدھا ٹن کنڈ یسنڈ ملک شامل کریں۔ جب گولڈن براؤن ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈا کریں۔ کیلے کاٹ کر لیموں کا رچ ڈالیں اور ڈش میں لگا دیں۔ کیریمل میں کریم اور پی نٹ بٹر شامل کریں اور کیلوں پر ڈال دیں۔ ڈائجسٹو بسکٹ کو چورا کر کے گارنش کریں۔ کریم سے پھول بنائیں اور آخر میں لال چیری اور پودینے کے پتو سے گارنش کر کے پیش کریں۔
ملک آئس لولی
اجزاء: دودھ۔دو سے آدھا کپ ، براؤن شوگر۔ آدھا کپ ، ونیلا اسینس۔ چند قطرے ، چاکلیٹ چپس۔آدھا کپ
ترکیب: بلینڈر میں دودھ، چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں۔ اب اس میں چاکلیٹ چپس شامل کر کے مولڈ میں ڈال کر جمادیں۔ جب جم جائے تو سرو کریں۔
فلوٹنگ آئی لینڈ
اجزاء: انڈے کی سفیدی۔چھ سے آٹھ عدد ، آئسنگ شوگر۔آدھا کپ ، براؤن شوگر۔4/3 کپ ، دودھ۔750 ملی لیٹر ، ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچے ، کریم۔دو سے تین کھانے کے چمچے ، پستہ۔ گارنش کے لئے
ترکیب: انڈوں کی سفیدی کو پھینٹ لیں۔ پھر اس میں آئسنگ شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ دودھ میں چینی ڈال کر پکائیں۔ پھر اس میں انڈے کی سفیدی ایک ایک اسکوپ ڈالیں۔ جب پک جائے تو احتیاط سے نکال لیں۔ بابی بچے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر گھول کر ملائیں اور گاڑھا کرلیں۔ ڈش میں نکالیں اور اوپر سے انڈے کی سفیدیاں رکھیں۔ پستہ سے گارنش کر کے سرو کریں۔
بنانا پارفیٹ
اجزاء: کیلے سلائس۔چار عدد ، چینی۔دو کھانے کے چمچے ، ونیلا یا بنانا کسٹرڈ پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچے ، دودھ۔دو کپ ، چوپڈ کوکیز۔چھ سے آٹھ عدد ، کریم۔سجانے کے لئے
ترکیب: چار عدد سلائس میں کٹے کیلے ایک برتن میں دو کپ دودھ اور دو کھانے کے چمچے چینی ڈال کو پکنے کے لئے رکھ دیں، ابال آجائے تو دو کھانے کے چمچے ونیلا یا بنانا کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں میں گھول کر شامل کریں۔ اب اسے مسلسل چلاتے رہیں یہاں تک کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے۔ اس کے بعد تیار کسٹرڈ کو چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب لمبے گلاسوں میں پہلے چورا کیے چھ سے آٹھ عدد کوکیز کی ایک تہہ لگائیں، اس پر سلائس میں کٹے کیلے ترتیب سے لگادیں۔
چاکلیٹ ٹرے بیک
اجزاء: کوکو۔چار کھانے کے چمچے ، گرم پانی۔چار کھانے کے چمچے ، مکھن۔آٹھ اونس ، کاسٹر شوگر۔آٹھ اونس ، انڈہ۔ چار عدد ، سلیف رائزنگ فلور۔دس اونس ، بیکنگ پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچے ، دودھ۔ایک کھانے کا چمچہ
آئسنگ کے لئے: خوبانی جام۔چار کھانے کے چمچے ، چاکلیٹ۔پانچ اونس ، آئسنگ شوگر۔بارہ اونس (چھنی ہوئی) ، تیل۔ایک چائے کا چمچہ ، گرینڈ چاکلیٹ۔سجاوٹ کے لئے
ترکیب: کوکو کو پانی میں بلینڈ کر کے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب مکھن اور کاسٹر شوگر کو پھینٹ کر انڈے میں شامل کرکے، میدہ بیکنگ پاؤڈر اور دودھ فولڈ کرلیں۔ پھر پہلے سے گریس کئے ہوئے 12×9 انچ کے ٹن میں آمیزہ ڈال کر تیس منٹ کے لئے 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔ بیک کرنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں۔ خوبانی جام کو گرم کر کے برش کی مدد سے کیک پر لگائیں۔ چوکلیٹ کو پگھلا کر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ آئسگ شوگر اور تیل بھی فولڈ کر لیں۔ اگر ضرورت پڑے تو ایک سے دو کھانے کے چمچے دودھ بھی شامل کر سکتے ہے۔ آئسنگ کو کیک کے اوپر ڈال کر اسپیچولا یا پلیٹ نائف کی مدد سے اسموتھ کرلیں۔ ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ سیٹ ہوجائے پھر اسکوائر کی شکل میں کاٹ کر گریٹ کی ہوئی چاکلیٹ سے سجا کر سرو کریں۔
بچوں کے پکوان
