بھاجپا کی کی طرف سے انجمن اسلامیہ ہال میں دعوت افطار کااہتمام

پٹنہ 30 جون (سنجیو کمار)۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے زیر اہتمام آج انجمن اسلامیہ ہال میں دعوت افطار کااہتمام کیاگیا۔اس دعوت میں سابق مر کزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہ نواز حسین،نند کشور یادو ، پریم کمار، سنجیو چو رسیا، نتین نوین ، ارون کمار سنہا، جیتن رام مانجھی،پرویز عالم، جنا دن سنگھ سگریوال ، پسو پتی کمار پارس ، اور ستایہ نند شرما ،سمیت پٹنہ اور ریاست کے دور دراز علاقو ں کے رو زہ دار شامل ہوئے ۔اس موقع سے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمارمو دی نے میڈیاکے نمائندو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ رمضان کے دنو ں میں مسلمان بھائیو ں کے اندر زبردست تحمل ، صبراور قربانی کاجذبہ دیکھاجاتاہے۔گر می کی شدت کے باوجود بنا کچھ کھائے پیئے ایک مہینہ تک لگاتار عبادت کے جذبہ سے سر شار رہنا ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے ۔سشیل کمار مو دی نے افطار سے قبل ریاست اور ملک کے تمام رو زہ دارو ں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں انڈونیشااور پاکستان کے بعد سب سے زیادہ مسلم آبادی ہندو ستان میں رہتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت میں آج ہندو ستان کامسلم سماج جہاں اپنے آپ کو سب سے زیادہ محفو ظ اور خوشحال محسوس کر رہا ہے وہیں کچھ لوگ سماج میں تفرقہ اور کشیدگی پیداکر نے کیلئے عد م تحمل جیسے معاملے اچھالتے ہیں ۔دو سری جانب افغانستان اور سعودی عرب جیسے مسلم ممالک میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مو دی کو اپنا اعلیٰ شہر ی ایوارڈ سے نوازہ ہے، جو ہر ہندو ستانی کیلئے قابل فخرہے ۔انہو ں نے کہاکہ سب سے زیادہ مسلم آبادی والی ریاست جموں کشمیر (68.38 فیصد) اور آسام (34.22 فیصد)میںآج بھاجپااور معاون جماعت کی حکومت ہے ۔اس کے ساتھ ہی ملک کی 14 ریاستو ں میں بھاجپا اکلے یا اتحاد کے ساتھ حکوم میں ہے ۔جہاں سب کا ساتھ سب کاویکاس کے عزم کے ساتھ سب کوترقی کے یکسا ں مواقع مل رہے ہیں۔