پٹنہ 15 جولائی (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ 2020 تک ہم ایک کروڑ نوجوانوں کو بہار میں ہنر مند بنائیں گے اور ان کا اسکل ڈیولپمنٹ کر کے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔ وزیراعلیٰ آج بین الاقوامی یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ ڈے کے موقع پر پٹنہ کے ادھیویشن بھون میں بہار اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سات عزائم میں نوجوانوں کی ترقی اور انہیں روزگار مہیا کرانے کے پروگرام کو بھی شامل کیا ہے اور اسے ممکن بنانے کیلئے آج ایک بڑااہم کام ہواہے۔ محکمہ وسائل محنت اور اسکل ڈیولپمنٹ مشن کا مہاراشٹر نالج کارپوریشن لمٹیڈ ایم کے سی ایل کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب ایم کے سی ایل ہمارا نالج پارٹنر ہوگا۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں اس ادارہ کا اہم کردار رہا ہے۔ مہاراشٹر کے باہر ملک کے مختلف حصوں میں ہی نہیں ملک کے باہر بھی اس ادارے کا اہم کردار ہے۔ آج یہ ادارہ ہمارا نالج پارٹنر بن گیا ہے یہ خوشی کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ شروع کرنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ اب اس کی شروعات ہوگئی ہے۔ اس کے تحت وہ نوجوان جن کی عمر 20 سے 25 سال ہے اور جو روزگار کی تلاش کررہے ہیں انہیں بھتہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی روزگار کیلئے ان کے ہنر کو فروغ دیا جائے گا۔ ہر بلاک میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کھولے جائیں گے۔ بارہویں درجے کا امتحان پاس کرنے کے بعد جو لوگ نہیں پڑھ پاتے ہم ایسے طلبا کیلئے چار لاکھ روپئے کا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ بنوائیں گے تاکہ وہ آگے پڑھ سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اس کا م میں کامیابی حاصل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور بہار میں ایم کے سی ایل کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر اچھا پروجیکٹ تیار کرنے کیلئے آئی ٹی آئی دیگھا کو پہلا، آئی ٹی آئی دربھنگہ کو دوسرا انعام دیا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.