جمشیدپر، 11 جولائی (شاہد اشرفی)۔ وزیر اعلی رگھوور داس نے کہا کہ جھارکھنڈ کو سیاحتی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ آج جمشیدپر میں ساکچی واقع ہوٹل کینیلائٹ کی افتتاحٰ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ یہ ہوٹل جھارکھنڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ پی پی پی موڈ پر چلے گا۔ مسٹر داس نے کہا کہ جمشیدپور کا یہ ہوٹل پوری ریاست میں ایک مثال بنے گا۔ جلد ہی اسی طرز پر ریاست میں اور بھی ہوٹل فروغ دیئے جائیں گے۔سیاحتی علاقے کو حکومت کی پہلی ترجیح بتاتے ہوئے انہوں کہا کہ جھارکھنڈ کے کونے کونے میں پھیلے سیاحت مقامات کو بین الاقوامی سطح کے سیاحتی مقامات کے طور پر فروغ دیاجائے گا، جس سے ملک کے کونے کونے سے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی جھارکھنڈ کی طرف متوجہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک طرف غیرملکی کرنسی کا حصول ہوگا وہیں مقامی شہریوں کو روزگار بھی دستیاب ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذہبی ثقافتی سیاحتی کے میدان میں دیوگھر، رجرپا، پارس ناتھ وغیرہ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
جھارکھنڈ کوسیاحتی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا : رگھوور
