جی ایس ٹی بل پاس ہونے کی امیدیں بڑھی ، مودی حکومت نے ریاستوں اور کانگریس کے اس اہم مطالبہ کو کیا تسلیم

Posted on: Jul 28, 2016 08:15 AM IST

روزنامہ تاثیر اردو کے لیئے دلی سے سید شمیم احمد

نئی دہلی : حکومت نے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)سے منسلک آئینی ترمیم بل میں تبدیلی کو آج منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔

مودی حکومت نے کانگریس کے مطالبے پر ایک فیصد اضافی مینوفیکچرنگ ٹیکس کے پرپوزل کو واپس لے لیا۔ ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومتوں کو زیادہ اختیارات دیتےہوئے ایک خود مختار ادارہ کا قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے

کابینہ نے جی ایس ٹی کے نفاذ پر ریاستوں کو ہونے والے آمدنی نقصان کی تلافی پہلے پانچ سالوں تک کرنے کو بھی منظوری فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ کرنے والی ریاستوں کے لئے ایک فی صد اضافی ٹیکس لگائے جانے کی تجویز کو ختم کرنے کوبھی منظور کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی والی کمیٹی بنائے جانے اور جی ایس ٹی کی شرح کو آئینی ترمیم میں شامل کئے جانے کی کانگریس کی مانگ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔