اسکا چ ایگ
اجزاء: اُبلے انڈے۔4عدد ، اْبلے آلو۔2/1۔1کپ ، ساسجز کا قیمہ۔2/1کپ ، مسٹر ڈ پیسٹ۔2ٹی سپون ، کالی مرچ۔1ٹی سپون ، نمک۔حسبِ ذائقہ ، انڈا۔ایک عدد ، میدہ۔2/1کپ ، ڈبل روٹی کا چورا۔حسبِ ضرورت تیل۔حسبِ ضرورت
ترکیب: اُبلے ہوئے آلوؤں مین ساسجز کا قیمہ ، مسٹر ڈپیسٹ ، کالی مرچ اور نمک ملا کر خوبمکس کریں۔ ابلے ہوئے انڈوں پر اسکو اچھی طرح کوٹ کردیں جسیے نرگسی کوفتوں پر قیمہ چڑھاتے ہیں۔ اب انہیں پہلے میدے میں رول کریں پھر انڈے میں ڈپ کریں۔ اسکے بعد ڈبل روٹی کا چورا لگادیں اور فرائی کرلیں۔ درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں پھر سرو کریں
اسپینش آملیٹ رول
اجزاء: انڈے۔5عدد ، آلو ایک عدد۔ (درمیانے سائز کا ابلا اور باریک کٹا ہوا) ، تازہ دودھ۔4کھانے کے چمچے ، وائٹ پیپر پاؤڈر۔2/1چائے کا چمچہ ، ٹماٹر۔ایک عدد باریک کٹا ہوا ، ہری مرچیں۔5عدد باریک کٹی ہوئی ، موزریلا چیز۔حسبِ ضرورت ، ہری پیاز۔تھوڑی سی کٹی ہوئی ، نمک۔حسبِ ذائقہ ، آئل۔فرائی کرنے کے لئے 228 حسبِ ضرورت
ترکیب:۱۔ایک بڑے فرائنگ پین میں تیل کو ہلکی آنچ پر گرم ک ر لیں انڈوں کو نمک اور وائٹ پیپر پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ۲۔اب اس مکسچر میں سب کٹی ہوئی سبزیاں اور دودھ بھی شامل کردیں۔ ۳۔اب اس انڈوں کے مکسچر کو فرائنگ پین میں ڈال دیں اور آنچ تھوڑی سی تیز کردیں، آملیٹ کو پورے پین میں پھیلا دیں۔ ۴۔جب روٹی کی شکل کی طرح سے لگے ، کچھ دیر کے بعد آہستہ سے ایک طرف سے آملیٹ کو اٹھا کر دیکھیں کہ انڈے اچھی طرح سے سیٹ ہوگئے ہیں اور اگر اوپر سے بھی سخت ہوگئے ہوں تو اب اس آملیٹ پر موزریلا چیز کرش کرکے پھیلا دیں اور آنچ بالکل ہلکی کرکے فرائنگ پین کو ڈھک دیں۔تاکہ چیز پگھل جائے۔ ۵۔اگر آپ کے پاس اوون ہے تو چیز ڈال کر آملیٹ کو ایک منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں، چیز میلٹ ہونے پر اوون سے نکال لیں۔ ۶۔اب آملیٹ کو کسی فلیٹ بڑے چمچے سے رول کی شکل دے دیں، پھر ڈش میں نکال کر گارلک بریڈ کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
قیمے اور دال کا پلاؤ
اجزاء: چاول (بھیگے ہوئے )۔آدھ کلو ، قیمہ ( ہاتھ کا کْٹا ہوا )۔آدھ کلو ، کالی مسور کی دال ( اْبلی ہوئی)۔ 250گرام ، ٹماٹر ( لمبائی میں کٹے ہوئے )۔ 250 گرام ، شملہ مرچیں ( چوکور کٹی ہوئی)۔ 250گرام ، پودینہ ( باریک کٹا ہوا )۔ایک گڈی ، پیاز ( باریک کٹی ہوئیٰ)۔2عدد ، ثابت ہری مرچیں۔10عدد ، کْٹی ہوئی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچہ ، پسی ہوئی ہلدی۔ایک چائے کا چمچہ ، ثابت گرم مصالحہ۔ایک کھانے کے چمچہ ، پساہوا لہسن ادرک۔ایک کھانے کا چمچہ ، نمک۔2چائے کے چمچے ، ٹماٹر ، پودینہ۔سجانے کے لئے
ترکیب: دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں ، اس میں قیمہ ، لہسن ادرک ، گرم مصالحہ ، ہلدی ، لال مرچ اور نمک ملا کر بھونیں ، پھر شامل کریں اور ڈھکن ڈھانک کر قیمہ گلنے تک پکائیں۔ اس میں دال ، چاول ، شملہ مرچیں ، ٹماٹر اور ہر ی مرچیں ڈال کر چاول اْبلنے تک پکائیں پھر دم پر رکھ دیں۔
مزیدار پلاؤ ڈش میں نکالیں ، اسے ٹماٹر اور پودینے سے سجادیں۔
حیدرآبادی قیمہ بریانی
اجزاء: قیمہ۔2/1کلو ، دہی۔ایک کپ ، چاول۔2/1کلو ، پیاز۔دو عدد ، ٹماٹر۔تین عدد ، ہری مرچ۔چھ عدد ، لہسن۔تین جوے ، لہسن ادرک۔دو کھانے کے چمچ کڑی پتا۔12پتے ، پودینہ۔ایک کپ ، نمک ،لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ ، ہلدی۔ایک چائے کا چمچ ، زیرہ۔ایک کھانے کا چمچ ، گرم مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ ، سالن مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ ، تیز پتا۔دو پتے ، لونگ۔چھ دانے ، دارچینی۔دو اسٹک، آلو بخار۔بارہ عدد ، تِل۔ایک کھانے کا چمچ ، خشخاس۔ایک کھانے کا چمچ ، مونگ۔4/1کپ
ترکیب: چاول میں تیز پات ، لونگ ، دارچینی ڈال کر اْبال لیں۔ پیاز فرائی کرکے اس میں ہری مرچ ، لہسن ، ادرک ،کڑی پتا ، نمک ، لال مرچ ، زیرہ ، دھنیا ، گر م مصالحہ ، سالن مصالحہ ، آلو بخارا ڈال کر بھونیں اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ اب پین میں نیچے قیمہ ڈالیں پھر چاول ڈالیں پودینہ ، ٹماٹر، لہسن ڈالیں پھر قیمہ پھر چاول ٹماٹر ،لیمون پودینہ اور پیلا رنگ ڈال کر دم دے دیجئے۔
چکن اسٹیم روسٹ
اجزاء: چکن (مکمل) : ۱یک عدد ، لہسن کا پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ ، ادرک کا پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ ، آمچور پاؤڈر : دو کھانے کے چمچے ، زیرہ پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچہ ، دھنیا پاؤڈر : ایک چائے کا چمچہ ، لال مرچ پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچہ ، ہلدی پاؤڈر : تہائی چائے کاچمچہ ، نمک : ایک چائے کا چمچہ ، دہی : ایک کپ ، کالی مرچ پاؤڈر : تہائی چائے کاچمچہ ، لیموں کا عرق : چار کھانے کے چمچے ، کوکنگ آئل : پانچ کھانے کے چمچے
ترکیب: مرغی کو چھری سے کٹ لگائیں۔ باقی اجزاء کو برتن میں اچھی طرح مکس کریں پھر اس پیسٹ کو مرغی کے اندر باہر اچھی طرح لگاکر دو تین گھنٹے تک مرغی کو فریج میں رکھ دیں۔ اب مرغی کو نکال کر ایک پتیلے میں چار کپ پانی ڈالیں پھر اس میں ایک پلیٹ اْلٹی رکھ کر یا اسٹیل کا چھنا رکھ کر مرغی کو اس کے اوپر رکھ دیں اور چولہے پر رکھ کر تیز آنچ کردیں۔ پانی کو اْبال آنے پر آنچ ہلکی کرکے ڈھکن رکھ کر ڈھکن کوگوندھے ہوئے آٹے سے سِیل کر یں اور 30سے 35منٹ تک پکائیں۔ پھر آٹے کی سیل کھولیں اور چکن نکال کر گرما گرم پیش کریں۔
دسترخوان
