ممبئی،25جولائی(پی ایس آئی)بولی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔پاکستانی ڈراموں سے شہرت پانے والے اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی بھارتی فلم نگری میں مقام بنا لیا جب کہ پاکستانی ہیرو اب تک متعدد صف اول کے اداکاروں کے ساتھ ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق فواد خان کا کہنا تھا کہ میں دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب اور پرجوش ہوں جسے بیان کرنے سے قاصر ہوں جبکہ دپیکا کے ساتھ کام کرنا میرے لیے خوشگوار تجربہ ہوگا۔ لہٰذا ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تو حامی بھرنے میں دیر نہیں کروں گا۔ یاد رہے کہ ممبئی فیشن شو 2016 میں فواد خان اور دپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.