ممبئی،22 جولائی(پی ایس آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ جس میں وہ بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کررہی ہیں ، پریشان ہیں کہ یہ فلم کب نمائش کے لیے پیش ہوگی۔ میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پہلے رواں سال عید پر ریلیز ہونا تھا ، تاہم انھوں نے اپنی فلم کی ریلیز ملتوی کردی اس وقت فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ شاہ رخ نے فلم کا مکمل نہ ہونا بتایا، لیکن بعض رپورٹوں میں ایسا بھی کہا گیا کہ شاہ رخ نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کے عید پر ریلیز ہونے کے باعث اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کی۔دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کو تیار ہیں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فلم کی تاخیر پر ناخوش ہیں۔دوسری طرف ماہرہ خان کو بالی ووڈ میں کافی اچھی آفرز موصول ہورہی ہیں تاہم وہ ان میں سے کسی کو بھی سائن نہیں کر سکتیں جس کی وجہ اداکارہ کا فلم رئیس کے میکرز کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ ہے اس معاہدے کے مطابق ماہرہ فلم کی ریلیز تک کسی اور پروجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔
رئیس کب ریلیزہوگی،ماہرہ اپنی پہلی فلم کیلئے پریشان
