ستمبر تک بلیک منی کا اعلان کریں یا کارروائی کیلئے تیار رہیں : مودی

نئی دہلی، 23؍جولائی (آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کالا دھن رکھنے والوں کو 30ستمبر کے بعد جیل سمیت دیگر سخت کارروائی کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے آج کہا کہ غیر اعلانیہ جائیداد رکھنے والے ’’پاک صاف‘‘ہوں تاکہ وہ چین کی نیند سو سکیں۔انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ اثاثوں کا ایک بڑا حصہ زیورات اور ریئل اسٹیٹ شعبہ میں لگا ہوا ہے۔مودی نے یہاں جوہریوں کے ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔یہ پروگرام انہیں نوازنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔مودی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ دولت سے بھرے ’’تھیلے‘‘لے کر جوہریوں کے پاس جاتے ہیں اور ان تک یہ پیغام پہنچنا چاہئے کہ وہ حکومت کی یکبارگی کھڑکی کا استعمال کر’’پاک صاف‘‘ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی وجہ سے پہلے بھی لوگ جیل گئے ہیں۔حکومت کو 30ستمبر کے بعد وہی قدم اٹھانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اور اس گناہ کو کرنا نہیں چاہتا ہوں جو 30ستمبر کو مجھے کرناپڑے گا۔آمدنی اعلان منصوبہ بندی(آئی ڈی)کے تحت کالا دھن رکھنے والے اپنے غیر اعلانیہ اثاثوں کا اعلان کرکے30ستمبر تک’’پاک صاف‘‘ہو سکتے ہیں۔اس کے لیے انہیں 45فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اس منصوبہ بندی کا فائدہ نہیں اٹھانے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔