ممبئی،30 جولائی(پی ایس آئی) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان اپنی شادی کے حوالے سے آئے دن خبروں کا موضوع بنے رہتے ہیں، آج کل رومانیہ کی حسینہ ٹی وی میزبان لولیا وینچر کے ساتھ ان کی نزدیکیاں اور شادی کی خبریں زیر بحث ہیں،سلمان خان نے لولیا کی36 ویں سالگرہ کی تقریب اپنے گھر منعقد کرکے شادی کی خبروں کو مزید تقویت دی ہے،لولیا کی سالگرہ میں سلمان خان کی فیملی کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی جن میں پریتی زینٹا، سلمان خان کی بہن ارپیتا،الویرا راکھی بہن شویتا رہیرا،ایوش شرما، امریتا اروڑا،سورج پنچولی ، ڈیزائنرایشلے ریبیلو اور نکہل دویدی شامل ہیں۔ تاہم لولیا نے سالگرہ کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ان میں سلمان خان اپنی بہن ارپیتا کے بیٹے کے ساتھ سلطان کے انداز میں کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی شادی کی تاریخ 18 نومبر کا اعلان کیا تھا مگر کس سن کی 18 نومبر یہ ابھی صیغہ راز ہے۔
سلمان خان نے گھروالوں کیساتھ لولیا وینچر کی سالگرہ منائی
