لکھنؤ 13جولائی (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی اپنے انتخابی منشور میں دال ،چینی ،آلو جیسی عام استعمال کی چیزوں کی قیمت فکس کرنے کی بات شامل کرے گی۔ اچانک معائنے پر سیفئی سے پوڑیا کے بیدھونا پہنچے وزیراعلیٰ نے بارش تیز ہونے کے سبب گاؤں کا معائنہ نہیں کرپائے۔ لیکن ڈاک بنگلہ میں افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے سرکاری منصوبوں کو ایماندای سے نافذ کرنے کیلئے کہا۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو زمینی حقائق کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ممالک سے دال نہ منگوائے کیونکہ ملک کے کسانوں میں بہت طاقت ہے اور وہ پورے ملک کو دال کھلاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکز کسانوں کو سبسیڈی دے تو پیداوار بھی بڑھے گی اور مہنگائی بھی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی روکنے کیلئے سماجوادی پارٹی اپنے انتخابی منشور میں آلو، دال، چینی، ٹماٹر جیسی عام استعمال کی چیزوں کے دام فکس کرنے کی بات شامل کرے گی اور دوبارہ موقع ملنے پر اپنا وعدہ وفا کرے گی۔
سماجوادی منشورمیں ہوگادال،چینی،آلو، ٹماٹرکی قیمت فکس کرنے کا وعدہ
