شاہ رخ خان اورروہت شیٹی کے درمیان اختلافات

ممبئی،23 جولائی(پی ایس آئی)بولی وڈ انڈسٹری کے دلچسپ اور نفع بخش دوستی کا اختتام ہوگیا۔ 2013 میں چینائے ایکسپریس اور 2015 میں دل والے میں ساتھ کام کرنے والے شاہ رخ خان اور روہت شیٹھی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔شاہ رخ خان کا روہت شیٹھی کے ساتھ تیسری فلم کرناطے ہوگیا ہے جبکہ روہت اس وقت گول مال فرنچائز کے حصے پر بولی وڈ کے مشہور اداکار اور اپنے قریبی دوست اجے دیوگن کے ساتھ شوٹنگ پر مصروف ہیں۔زرائع کے مطابق شاہ رخ اور روہت کا ایک ساتھ فلم میں کام کرنا ملتوی ہوگیا ہے۔ کیوں کہ شاہ رخ خان اور روہت شیٹھی اپنی پچھلی فلم دل والے کی ناکامی کا زمہ دار ایک دوسرے کو ٹہرا رہے ہیں۔روہت کا ماننا ہے کہ دل والے کو ٹھیک اسی روز ریلیز کرنا غلط فیصلہ تھا جس دن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راو191 مستانی ریلیز ہوئی۔ جبکہ شاہ رخ کا الزام ہے کہ روہت نے فلم دل والے میں وہ کام نہیں کیا جتنا اس میں ضروت تھی۔