موجو دہ صدی علم پر مبنی صدی ہے :گور نر

وکرم شیلا اور نالندہ جیسی قدیم یونیورسیٹیو ں کا وجو د علم اور تعلیم کے تئیں ہمارے عزم کو ظاہر کرتاہے

پٹنہ 30 جولائی ( طارق حسن )21 ویں صدی علم پر مبنی صدی ہے ۔ آج کی دنیا میں کامیابی کا زینہ علم پر ہی مبنی ہے ہمارے ملک میں وکرم شیلا اور نالندہ جیسی قدیم یونیورسیٹیو ں کا وجو د علم اور تعلیم کے تئیں ہمارے عزم کو ظاہر کرتاہے ۔آج اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم دنیاکی قیادت کیلئے ایسے تعلیم یافتہ مہذب افراد تیار کریں جو نہ صرف ہنر مند ہو بلکہ قدرو ں پرمبنی نظریہ حیات میں یقین رکھتے ہو۔ مذکورہ خیالات کا اظہارگور نربشمول چانسلر رام ناتھ کووند نے نالندہ او پن یونیور سیٹی کے 10 ویں کنوکیشن کے صدر کی حیثیت سے کررہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ گزشتہ چند سالو ں میں ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کی بڑی تیزی کے ساتھ تو سیع ہو ئی ہے اور اب اعلیٰ تعلیم غیر روایتی اور پرائیویٹ سیکٹر میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ بڑ ھ رہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کی اس تو سیع میں صرف روایتی طریقے کی تعلیم اہم نہیں ہے بلکہ غیر روایتی نظام تعلیم کی بھی بڑی اہمیت ہے ۔گور نر نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے یہ عزم کیاجانا چاہئے کہ بہارمیں اعلیٰ تعلیم بالخصوص مجمو عی طورپر داخلہ تناسب میں اضافہ کیاجائے ۔اس بڑے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے او پن تعلیمی سسٹم ایک اہم کردار ادا کر سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نالندہ او پن یونیور سیٹی کے ذریعہ اعلی تعلیم کوپسماندہ دیہی سطح تک پہنچانے کے مقصد سے بلاک سطح پربھی اسٹڈی سنٹر کھو لاجانا قابل تعریف قدم ہے ۔کنوکشن پرو گرام کے دوران چانسلر بشمول گورنر نے پوشٹ گریجویٹ کے مختلف سبجیکٹ میں کل 28 طلباء کو گولڈ میڈل عطا کئے ۔ پرو گرام میں مختلف یونیورسیٹیو ں کے وائس چانسلرو ں کے علاوہ گو ر نر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ای ایل ایس این بالا پر ساد بھی موجو دتھے ۔