موٹرسائیکل سے ہوگی شراب مافیاؤں کی نگرانی: پاٹھک

پٹنہ، 4جولائی (طارق حسن)۔شراب بندی کو لے کر اب موٹرسائیکل سے گشتی کی جائے گی۔ اس کے لئے چھاپہ ماری اور جانکاری حاصل کرنے کے لئے اکسائز محکمہ کے ملازمین اور افسران کو 194 موٹرسائیکل کا انتظام کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ نشہ سے پاک بہار کے لئے ایک پوٹل تیار کیا گیاہے جس میں نشہ بندی سے متعلق ساری جانکاریاں اکٹھا ہیں اور ایک پوٹکل کے توسط سے نشہ بندی سے متعلق ساری جانکاریاں دی جاسکتی ہیں۔ مذکورہ باتیں نشہ بندی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے کے پاٹھک نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پوٹل کا افتتاح محکمہ کے وزیر نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیرپوتی ریلوے اسٹیشن میں ریل گاڑیوں کی جانچ کے لئے سپاہیوں کو مستقل طور سے تعینات کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 8 افسران کا برخاست کیا گیا ہے جس میں 3 سب انسپکٹر افسر محکمہ اکسائز، ایک معاون جونیئر انسپکٹر، 2 اکسائز سپاہی اور ایک ڈرائیور ہیں۔ ایک سپرنٹنڈنٹ اکسائز کو بھی برخاست کیا گیا ہے۔