نتیش کمار میرے سیاسی جنم داتا

سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کا کہنا ہے کہ اگر نتیش کمار مجھے بے عزت کرنے والااپنا بیان واپس لے لیتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں
پٹنہ 03 جولائی (طارق حسن): بہار کے سابق وزیرا علیٰ جیتن رام مانجھی نے ایک بار پھر اپنی سیاسی بیان بازی کے ذریعہ سب کو چونکا دیاہے۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے۔ اگر نتیش اور لالو ایک ہوسکتے ہیں تو میرا دونوں کے ساتھ ویساکبھی کوئی اختلاف بھی نہیں رہا ہے۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ نتیش کمار کہتے تھے کہ وہ سیاست سے سنیاس لے لیں گے۔ لیکن لالو یادو کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ مگر آج دونوں ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالو اور نتیش کے درمیان جس طرح اختلاف رہا ہے اتنا تو ان کے لالو اور نتیش سے کبھی نہیں رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مانجھی نے صاف صاف کہا کہ آج وہ جو بھی ہیں نتیش کمار کی وجہ سے ہیں اور یہ ان کی عظمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہ مان بیٹھا تھا کہ میرا سیاسی سفر وزیر اور ایم ایل اے تک ہی محدود رہے گا۔ اس موقع سے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نتیش کمار میرے سیاسی جنم داتا ہیں۔ سیاست میں وزیر سے وزیر اعلیٰ بنانے والے کوئی اور نہیں نتیش کمار جی ہی ہیں۔ اس بات کو میرے خاندان کے سبھی لوگ بخوبی مانتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار نے میری بے عزتی کی تھی ۔ نتیش جی نے کہا تھا کہ مانجھی کو وزیر اعلیٰ بناکر بہت بڑی بھول کی ہے۔ اس بات سے وہ ناراض تھے۔ اگر آج وہ اپنا بیان واپس لے لیتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہو