وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

پٹنہ، 25؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج شمالی بہار کی ندیوں میں آئے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لیا۔چیف سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں وزیر اعلی نے ندیوں کی موجودہ آبی سطح، سیلاب کے پانی کے پھیلاؤ اور پشتوں کی حفاظت کا تفصیلی جائزہ سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر اور ندیوں کے نقشے کی بنیاد پر لیا ۔انہوں نے تمام افسران کو سیلاب متاثرہ لوگوں تک ہر ممکن مدد ،نیز کشتیوں کے آپریشن ، کیمپ اور راحتی کیمپ، سیلاب راحت وغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ اور محکمہ برائے آبی وسائل کے چیف سکریٹریوں ، سینئرانجینئروں کو سیمانچل اور کوسی علاقے کا فوری طورپر ہوائی سروے کرکے موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی کی ہدایت پر سبھی افسر آج سیمانچل اور کوسی علاقے کا ہوائی سروے کریں گے۔میٹنگ میں آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، محکمہ آبی وسائل کے چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ویاس جی، وزیر اعلی کے سکریٹری اتیش چندرا سمیت محکمہ آبی وسائل کے سینئر انجینئر موجود تھے۔میٹنگ کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ویاس جی نے صحافیوں سے کہا کہ پڑوسی ملک نیپال میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے کشن گنج، ارریہ ، پورنیہ اور سپول اضلاع کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا پانی پھیلا ہے ،جہاں کا آج ہم لوگ ہوائی سروے کریں گے۔تقریبا 2 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان مقامات پر راحتی کیمپ لگائے گئے ہیں نیز راحت اور بچاؤ کے کام میں ایس ڈی آرایف اور این ڈی