لندن، 10 جولائی (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز نے ومبلڈن سنگلز ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ مل کر خواتین ڈبلز بھی اپنی جھولی میں ڈال لیا۔تقریبا دو سال کے وقفے کے بعد ساتھ میں کھیل رہی غیر سیڈ سرینا اور وینس کی جوڑی نے ہنگری کی تمیا بابوس اور قزاقستان کی یاروسلاوا شویدایوا کی جوڑی کو 6۔3، 6۔4 سے ہرا دیا۔ ولیمز سسٹرز کا ایک ساتھ یہ چھٹا ومبلڈن خطاب ہے ۔سرینا نے اس طرح ومبلڈن میں اس بار ڈبل مکمل کر لیا۔ان کے کیریئر میں ومبلڈن میں یہ کارنامہ کرنے کا چوتھا موقع ہے ۔اس سے پہلے سرینا نے جرمنی کی انجلک کربر کو شکست دے کر خواتین کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جو ان کا ساتواں سنگلز ومبلڈن اور مجموعی 22 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ۔اس خطابی جیت کے ساتھ ہی ولیمز بہنوں کا گرینڈ سلیم ڈبلز فائنل میں ریکارڈ 14۔0 ہو گیا ہے ۔سرینا کی بڑی بہن وینس کے لئے یہ خطاب حوصلہ افزا رہا کیونکہ وہ ایک سیمی فائنل میں کربر کے ہاتھوں ہار گئی تھیں۔امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ومبلڈن اوپن کا کہنا تھا کہ اب ان کی نظریں مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ ٹائٹل جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن خاتون سنگلز کے فائنل میں سرینا ولیمز نے جرمنی کی انجلک کربر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔سرینا نے 5۔7 اور 3۔6 سے کامیابی حاصل کرکے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سرینا اور کربر کے درمیان سینٹر کورٹ پر 81 منٹ تک سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پھر کربر نے سرینا سے ہار مان لی۔سرینا نے ساتویں بار ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے ، جس کے بعد مجموعی طور پر ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔ان کے علاوہ یہ اعزاز جرمنی کی اسٹیفی گراف کے پاس ہے ۔ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد سرینا کاسلیم ٹائٹلز پر مرکوز ہیں۔واضح رہے کہ سرینا ولیمز نے گذشتہ برس بھی ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا، تاہم وہ اس کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیت پائی تھیں۔
ولیمز بہنوں نے جیتا چھٹا ومبلڈن ڈبلز کا خطاب
