ٹرینڈ ٹیچرو ں کوکم اور اَن ٹرینڈ ٹیچرو ں کو زیادہ ادائیگی کیوں؟ : پریم کمار

پٹنہ 11 جو لائی (طارق حسن)بہارقانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر پریم کمار نے کہاکہ بہارمیں ٹرینڈ ٹیچرو ں اور ان ٹرینڈ ٹیچرو ں کے بیچ حکومت بھید بھاؤ کررہی ہے ۔ ریاست کے پرائمری ، مڈل نگر پنچایت ٹیچرو ں کوزیادہ تنخواہ دی جارہی ہے۔وہیں کستو ربا اسکولوں کے ٹیچرو ں کو تنخواہ کم دی جارہی ہے ۔ اس طرح کے پے اسکیل میں بھید بھاؤ ں کوختم کر کستوربا اسکولوں کے ٹیچرو ں کو بھی سرکاری ٹیچر وں کی طر ح سہولیات سرکار دے۔ڈاکٹر کمارنے کہاکہ ریاست میں پرائمری ، مڈل ، نگر پنچایت، ٹیچرو ں کو نیوجن سرٹیفیکٹ کی بنیا دپر پنچایت سکریٹری ، نگر پنچایت اور بلاک کے ذریعہ کیا جاتاہے وہیں کستو باراسکولو ں کے ٹیچرو ں کاانتخاب اور نیو جن سرٹیفیکٹ اور ضلع سطحی تحریری امتحان کے بنیادپر میریٹ لسٹ پر کیاجاتاہے ۔پرائمری ، مڈل ، نگر پنچایت کے ٹیچرو ں کوصرف 6 گھنٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔ وہیں کستوربا اسکول کے ٹیچروں کو 24 گھنٹے طلباء کے ساتھ گزار نا پڑتاہے ۔ڈاکٹر کمار نے کہاکہ پرائمری ، مڈل پنچایت اسکولوں میں ایک سال میں 60 دن کی چھٹیا ں ہو تی ہے ۔ جب کہ کستور بااسکول میں صرف 30 دنو ں کی چھٹی ہو تی ہے ۔ پرائمری ، مڈل،پنچایت اسکولوں میں ٹیچرو ں کو دو ماہ کی خصوصی چھٹی ملتی ہے۔ جبکہ کستو ر با میں ٹیچرو ں کیلئے اسکا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ڈاکٹر کمار نے کہاکہ اسی طر ح پنچایتو ں کے اسکولوں میں پے اسکیل 9300 سے 34800 رو پئے ہے۔وہیں کستوربا میں ماندئے صر ف 7,000 دیا جاتاہے ۔پنچایت اسکولو ں میں مہنگائی بھتا ، میڈیکل بھتا ، ہاؤس رینٹ سمیت دیگر بھتے شامل ہیں جبکہ کستو ربا میں ان ساری سہولیات میں سے کوئی نہیں ہے ۔ کستو بار میں سروس بک ، پی ایف ، پینشن کے ساتھ ساتھ ہر دو سالو ں میں 01 انکریزمنٹ ہو تی ہے۔وہیں کستور با میں یہ ساری سہولیات نہیں ہیں کیونکہ ان کی سروس بک نہیں بنتی ہے ۔ڈاکٹر کمارنے کہاکہ پرائمری میڈل پنچایت اسکولو ں کے ان ٹرینڈ ٹیچرو ں کو ٹریننگ دی جاتی ہے ۔جبکہ کستو ر با میں سبھی ٹرینڈ ٹیچرو ں کی بحالی ہوتی ہے لیکن وہ آج بھی سر کاری سہولیات سے محروم رہ کر رو ز انہ مزدوروں کی طر ح کام کرتے ہیں سرکار کستو ر با اسکو لو ں کے ٹیچرو ں کو ساری سہولیات مہیا کراتے ہوئے انہیں بھی سرکاری ٹیچرو ں کی کٹگری میں فوراً لائے۔