حیدرآباد، 30 جولائی (یو این آئی) اسٹارا سپورٹس پرو کبڈی لیگ میں جے پور پنک پینتھرز کی ٹیم کے مالک اور فلم اسٹار ابھیشیک بچن اس لیگ میں ٹیموں کی تعداد کو اور بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ اس لیگ کا کینوس بڑا ہو سکے ۔ابھیشیک نے اپنی جے پور کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ہندوستان کا کھیل ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس میں اور زیادہ ٹیمیں آئیں جس کے لئے بات چیت چل رہی ہے ۔ابھی یہ آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہے اور ہم اس میں اور ٹیموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ابھیشیک نے کہا کہ کبڈی اپنے چار ورژن میں انتہائی مقبول ہو چکی ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس سال ہم نے دو ٹورنامنٹ کرا دیے ۔جے پور کی ٹیم کے مالک نے کہا کہ ہندستان کو اگر کھیلوں میں طاقت بننا ہے تو ہر کھیل میں لیگ کو آگے لانا ہوگا۔پھر چاہے کھو کھو ہو یا پٹھو۔ مختلف کھیلوں کی لیگ سے ملک میں کھیلوں کو لے کر مسلسل جوش بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں کو اپنے کیریئر میں اختیارات دکھائی دے ر ہے ہیں ۔
کبڈی کا کینوس بڑا کرنا چاہتے ہیں: ابھیشیک
