مائیکرومیکس نے دو نیا اسمارٹ فون لانچ کیا

پٹنہ 13جولائی ۔ہندوستان کے سب سے بڑے ہینڈسیٹ ڈویلپر اور دنیا کے 10 ویں سب سے بڑی ہینڈسیٹ سازمائیکرومیکس انفارمیٹکس نے دو نئے اسمارٹ فون یونائٹ 4 اور یونائٹ 4 پرو کے لانچ کا اعلان کیا۔ یہ اس کے انتہائی کامیاب علاقائی زبانپر مبنی کینوس یونائٹ سیریز میں شامل ہو جائیں گے۔ نئے لانچ کئے گئے یونائٹ 4 اور یونائٹ 4 پروملک کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جو دنیا کے پہلے علاقائی آپریٹنگ سسٹم اور بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ مقبول آپریٹنگ سسٹم انڈس 2.0 سے پاورڈ ہوں گے۔ اس لانچ کے ساتھ مائیکرومیکس کا ہدف بھارت میں پہلی بارا سمارٹ فون کا استعمال کرنے والے 3 کروڑ صارفین تک پہنچنا ہے، جو اگلے 3 سال اسمارٹ فون کا استعمال کرنا تو چاہتے ہیں لیکن انگلش زبان کی جانکاری کے فقدان میں ایسا کر نہیں پاتے ہیں۔ یہ ان اسمارٹ فون یوزرس پر بھی مرکوز ہوگا جو اپنے اسمارٹ فون کو اپ گریڈ کر کے اپنی پسند کی زبانمیں دنیا سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
مسٹر ترون ریڈر، سینئر اےنالسٹ، موبائیل ڈیوائسس اورایکوسسٹم، کاﺅنٹرپوائنٹ نے کہا، ” بھارت یوزرس کے نظریہ سے دوسرا سب سے بڑا اسمارٹ فون مارکیٹ ہے، لیکن پھر بھی یہاں پر صرف 23 فیصد لوگوں کے پاس ہی اسمارٹ فون ہے۔ یہ اسمارٹ فونز میں اےپپس اور UI کے ذریعہ مقامی زبانوں کو سپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ بھارت میں موبائیل فون کا استعمال کرنے والے دس لوگوں میں سے صرف ایک ہی انگلش زبان اچھی طرح سمجھ پاتا ہے۔ اس لئے اسمارٹ فونز میں مختلف زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ نئی قسم کے تعمیر کی ضرورت ہے، تاکہ کروڑوں لوگ اس سے فائدہ اٹھایا سکیں۔ ”