5 ایم آرآئی اور 10سی ٹی اسکین مشینیں جلد : کجریوال

نئی دہلی23جولائی(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے آج کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دہلی حکومت پانچ ایم آرآئی، 10سی ٹی اسکین مشینیں خریدنے کے عمل میں ہے۔کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ پانچ ایم آرآئی اور 10سیٹی اسکین کیلئے ٹینڈر ہو گئے ہیں۔وہ چار ماہ میں آ جائیں گی۔دہائیوں کے اقتدار کو درست کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔دہلی حکومت کے ایک سینئر افسرکے مطابق یہ 10سی ٹی اسکین اور پانچ ایم آرآئی مشینیں 10ہسپتالوں میں شراکت کی بنیادپرلگائی جائیں گی۔دہلی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ فی الحال دہلی میں34سرکاری ہسپتال ہیں اور واحدایم آرآئی مشین لوک نائک ہسپتال میں ہے۔جو مریض ایم آرآئی کرانا چاہتے ہیں انہیں طویل وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ لائن بہت لمبی ہوتی ہے۔ذاتی مراکز میں ایم آرآئی جانچ میں پانچ ہزار روپے تک کا خرچ آتا ہے لیکن سرکاری ہسپتالوں میں یہ مفت میں ہوتا ہے۔