Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

آر کے سریواستو کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ رگھوور داس کو پیش

رانچی 11 اگست (معیز الدین خان): فائلوں کو نپٹانے میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے اور کام کو آسان بنانے کیلئے آر کے سریواستو ممبر ریونیو بورڈ کی صدارت میں تشکیل اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ذریعہ تیار کی گئی سفارش وزیراعلیٰ رگھوور داس کو سونپی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین آر کے سریواستو نے اپنی سفارشیں وزیراعلیٰ کو سونپی۔ اپنی رپورٹ میں کمیٹی نے فائلوں کو پیش کرنے کے عمل کو آسان بنانے اور اسے جدید سہولیات کا استعمال کرکے غیر ضروری تاخیر کو ٹالنے کی کئی صورتیں بتائی گئی ہیں۔ اس میں پالیسی وضع کرنے اور منصوبوں کو نافذ کرنے کیلئے فیصلہ لینے میں بھی کم وقت لگے گا۔ کمیٹی کی اہم سفارشات میں ای فائلنگ نظام اور طاقت کی لامرکزیت ،سکریٹریٹ کے سبھی خالی عہدوں کو بھرنا محکموں کے درمیان مشورے اور سبھی کٹیگری کے ملازمین کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے اعلیٰ سطحی تربیت کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ای فائلنگ نظام کے تحت فائلوں کا مومنٹ کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر سب سے پہلے یہ انفارمیشن ٹکنالوجی اور ای گورننس محکمہ میں نافذ کیا جائے گا۔

About the author

Taasir News Network