ممبئی،22 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ کے کامیڈین اداکار ارشد وارثی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ طویل عرصے بعد فلم ’’آنکھیں‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔بولی وڈ اسٹار ارشد وارثی کو 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آنکھیں‘‘ کے سیکوئل میں اکشے کمار کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور دیگر اسٹار مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ ارشد وارثی نے طویل عرصے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا کے مطابق ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن میرے آئیڈیل اداکارہیں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے پرخوش ہوں کیوں کہ بگ بی کے ساتھ کام کرنا سب کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 74 سال کی عمرمیں بھی امیتابھ کی کام سے سنجیدگی تمام اداکاروں کے لیے متاثر کن ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کے سیکوئل میں اداکار ارشد وارثی کی جگہ اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
ارشد وارثی فلم ’’آنکھیں2 ‘‘میں امیتابھ کیساتھ کام کرنے پر خوشی سے نہال
