لکھنؤ19 اگست (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی پہل کے بعد آج شیو پال سنگھ یادو زیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پرپہنچے۔ جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرے میں تقریباََ 52 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شیو پال اور اکھلیش کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو ہر حالت میں ختم کرنے پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ انتخابات کے دوران آپسی گلے شکوہ بھلاکر صرف پارٹی لائن پر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ شیوپال اور اکھلیش کے درمیان مختار انصاری کی پارٹی قومی ایکتا دل کو سماجوادی پارٹی میں شامل کئے جانے کے علاوہ بدعنوانی کے معاملے پربھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک اہم معاملہ جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے بھی وابستہ بتایا جارہا ہے۔ اس سیٹ سے ملائم سنگھ یادو جیت حاصل کرتے رہے ہیں اور پھر شیوپال یادو نے اسے اپنا قلعہ بنایا۔ اس بار شیوپال وہاں سے اپنے بیٹے آدتیہ یادو کو انتخاب میں اتارنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ اس بات سے ناراض ہیں کہ اس معاملے میں خاندان کے ہی بڑے لوگ رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
اکھلیش ۔ شیوپال کی کمرہ بند ملاقات
