بھابرا (مدھیہ پردیش)، 9 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بڑا مسئلہ بن کر ابھر رہے ماؤنوازوں اور انتہا پسندوں سے تشدد چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خون بہانے سے کبھی کسی کا بھلا نہیں ہوا۔وزیر اعظم آزادی کے 70 سال کے موقع پر خصوصی پروگرام ’70 سال آزادی ۔ ذرا یاد کرو قربانی ‘کا آغاز کرنے کے لئے مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع میں شہید چندر شیکھر آزاد کی جائے پیدائش بھابرا میں تھے ۔اس خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، اس موقع پر میں ماؤنواز اور انتہا پسندی کے نام پر بندوقیں اٹھانے والوں سے کہتا ہوں کہ کسی نے بھی خون بہا کر کچھ پایا ہے کیا۔ جذباتی انداز میں انہوں نے کہا کہ آپ بندوقیں چھوڑ کر ہل تھامیں اور پھر دیکھئے کہ کس طرح سرخ زمین سبز ہو جائے گی،’ سزلام۔سفلام ‘ہو جائے گی۔گجرات کی سرحد سے ملحق بھابرا میں مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کشمیر کے شہریوں سے بھی ترقی کے راستے پر آگے بڑھنے کی اپیل کی۔مدھیہ پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستیں چھتیس گڑھ، اڑیسہ،آندھرا پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، بہار اور جھارکھنڈ نکسلزم کے مسئلہ سے دو چار ہیں۔وزیر اعظم مسٹر مودی نے کہا کہ جمہوریت، بات چیت اور جمہوریت کے اصولوں کا راستہ ابھی ہے ۔ تاہم انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے جن نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، کتابیں، کرکٹ کے بیٹ اور ذہن میں خواب ہونے چاہئے تھے ، ان کے ہاتھوں میں کچھ مٹھی بھر لوگوں کی طرف سے پتھر پکڑا دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کسی کا بھی نام نہ لیتے ہوئے جذباتی لہجے میں کہا کہ اس سے کچھ لوگوں کی سیاست ضرور چلے گی، لیکن ان بھولے بھالے بچوں کا کیا ہوگا۔ اپنے تقریبا 28 منٹ کے خطاب میں مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت ‘انسانیت۔کشمیریت۔جمہوریت’ کی بات کی تھی، ہم بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کانگریس سمیت ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں نے بالغ طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کئے اور آج بھی اس مسئلے پر تمام ایک ساتھ ہیں۔اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر کی محبوبہ مفتی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے ناپاک ارادوں کے باوجود امرناتھ یاترا خوشگوار انداز میں جاری ہے اور لداخ کی زمین پر شمسی توانائی کی مہم چل رہی ہے ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.