بلند شہر 11 اگست (ایجنسی): اترپردیش کے بلند شہر کی دو بہنوں نے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو کو اپنے خون سے خط لکھ کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط میں دونوں بہنوں نے اپنی جان کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد ان کی جان لینے پرآمادہ ہیں۔ مظلوم بہنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھائی کے نہ ہونے کے سبب ان کے والد پہلے ہی ماں کا قتل کرچکے ہیں۔ الزام یہ بھی ہے کہ والد نے جون میں ان کی ماں کو جلاکر مارڈالا تھا۔ بچیاں فی الحال اپنے ماموں کے گھر چھپ کر رہ رہی ہیں۔ تب سے اب تک ان کے والد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور ان دونوں بہنوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ خوف زدہ بہنوں نے اسکول بھی جانا چھوڑ دیا ہے۔
دو بہنوں نے اکھلیش کو خون سے خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کیا
