نیویارک: ناسا کے سائنس دان ایک نئے سیارے کی بابت معلومات جاری کرنے والے ہیں، جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ’ہو بہو زمین‘ جیسا ہے اور ممکنہ طور پر زندگی کا معاون ہو سکتا ہے۔ جرمن ہفت روزہ جریدے ڈیر اشپیگل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیارہ اپنے ستارے سے ٹھیک اسی فاصلے پر واقع محور میں گردش کر رہا ہے، جیسا زمین کا سورج سے ہے۔ اس فاصلے کو زندگی کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس فاصلے پر کسی سیارے کو وہ درجہ حرارت میسر آ جاتا ہے، جس پر پانی مائع حالت میں ہو سکتا ہے۔ یہ نیا سیارہ پروکسیما سینٹوری نامی ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے اور الفا نظامِ شمسی کا حصہ ہے۔ ڈیراشپیگل نے ذرائع کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ اب تک معلوم کردہ تمام زمین جیسے سیاروں میں سے یہ سیارہ موزوں ترین ہے۔ میگزین کے مطابق، اس سیارے کا نام اب تک رکھا نہیں گیا، مگر اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پروکسیما سینٹوری ستارے سے اتنے فاصلے پر ہے، جس پر مائع پانی موجود ہو سکتا ہے، جو کسی مقام پر زندگی کی نمو کے لیے انتہائی ضروری شرط ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، اب تک کوئی بھی سیارہ زمین سے اس قدر مماثلت کا حامل نہیں دیکھا گیا، جیسا یہ ہے۔ اس سیارے کے حوالے سے جنوبی یورپی رصدگاہ ESO اگست کے آخر میں اپنے نتائج جاری کر دے گی، تاہم اس سیارے سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئیں۔ اس بارے میں جنوبی یورپی رصد گاہ نے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی ادارہ ناسا اس سے قبل متعدد نئے سیاروں کی دریافت سے متعلق اعلانات کر چکا ہے، مگر ان میں سے زیادہ تر یا تو بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ سرد تھے، جہاں پانی مائع حالت میں نہیں رہ سکتا۔ بعض سیارے گیسی تھی یعنی وہ مشتری یا نیپچون کی طرح کے تھے اور زمین یا مریخ کی طرح کے چٹانی نہیں تھے۔ گزشتہ برس امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے ایک ایکسپو پلینِٹ دریافت کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ زمین سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.