دہرادون24 اگست (ایجنسی): اتراکھنڈ کی ہریش راوت حکومت نے سرحدی علاقوں میں رہ کر کھیتی کررہے خاندانوں کو ایک فرد کو نیم فوجی دستے میں بحال کرنے کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مواصلاتی خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے وہاں رہنے والے لوگوں کو آمدورفت کی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ سرحدی علاقوں کے مقامی پیداوار پر 40 فیصد تک بونس دیا جائے گا اور سرحدی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ ہریش راوت نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر ضروری قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ہریش راوت نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سرحدی اور دوردراز علاقوں میں بسے ہوئے لوگوں کے ذریعہ جب بھی سرحد پار سے چین کی طرف سے کی جارہی مشتبہ سرگرمیوں کو دیکھا جاتا ہے تو یہ لوگ اس کی اطلاع فوراََ وہاں پر فوجی چوکیوں اور آئی ٹی بی پی کی چوکیوں کو دیتے ہیں۔
سرحدی خاندان کے ایک فردکو نیم فوجی دستوں میں جگہ ملے گی : راوت
