کانپور6 اگست (ایجنسی)جنتادل یو کے قومی صدر اور بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے ایک بار پھرآر ایس ایس سے پاک ہندوستان اور شراب سے پاک سماج کا نعرہ دہراتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کومشورہ دیاہے کہ اتر پردیش میں جرائم کے واقعات پر قابو پانا ہے تو شراب پر مکمل پابندی لگائیں۔نتیش کمارسنیچر کو کانپور کے گھاٹم پور میں منعقد جنتادل یو کی ڈویزنل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے ریاست کی سماج وادی حکومت کو ہدف تنقید بنانے سے گریز کیا اور زیادہ تر حملے آرایس ایس اور بی جے پی پر کئے ۔ایک دن قبل پارٹی کے سابق قو می صدر شرد یادو کے بیان کو بنیاد بناکر نتیش نے کہاکہ سڑکوں پر آوارہ جانور گھوم رہے ہیں گائے کے بھگت کیا کررہے ہیں۔گائیو ں کوآرایس ایس کیمپ میں لے جاکر رکھیں ۔ گائے کی چمڑی اتارنے والوں کی پٹائی کی جاتی ہے انہو ں نے کانفرنس میں موجو د لوگو ں سے کہاکہ آپ لوگ بی جے پی اور آرایس ایس کے لوگو ں کے پیرو ں کی تصویر لیاکریں اور دیکھیں کہ وہ کس چمڑے کے جو تے، چپل پہن رہے ہیں۔ نتیش نے کہاکہ ہم نے صالح معاشرے کی تشکیل کیلئے چار ماہ قبل بہار میں شراب بندی نافذ کی بہار کے عوام خوش ہیں۔میں اکھلیش یادو سے کہتاہو ں کہ کسی کی جازت کے بغیر اہمت سے کام لیں اور اتر پردیش میں بھی شراب بندی نافذ کریں۔انہو ں نے کہاکہ اتر پردیش میں سو شل میڈیا کے ذریعہ فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے کی کو شش ہورہی ہے ۔لوگ چوکس رہیں اور اگر آرایس ایس سے پاک ہندو ستان اور شراب سے پاک معاشرہ چاہتے ہیں تو گھر گھر جاکر جنتادل یو کومضبوط کریں۔بہار میں ہم نے دلت ، مہادلت، پسماندہ ، انتہائی پسماندہ کی نشاندہی کی ہے ۔ انتہائی پسماندہ کو 20 فیصد اور خواتین کو50 فیصد ریزر ویشن دیاہے ۔اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سابق قو می صدر شرد یادو نے کہاکہ وہ اتر پردیش میں امیدو ں کی شمع لیکر آئیں ہیں اس لئے لوگ ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔اس موقع پر پارٹی کے قو می جنرل سکریٹری کے سی تیاگی ، آرسی پی سنگھ ، کہکشا ں پروین، او دئے نارائن چو دھری ، مو لانا غلام رسول بلیاوی ، جاوید رضا، ارون شری واستو اور پارٹی کے ریاستی صدر سریش نیرجن بھی موجو د تھے ۔
سنگھ مکت بھارت اور شراب مکت سماج بنائیں : نتیش
