دہرادون20 اگست (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے سنیچر کو بیجا پور گیسٹ ہاؤس میں مرکزی خاتون اور چائلڈ ڈیولپمنٹ کی وزیر مینکا گاندھی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ مرکزی وزیر نے ریاست میں متاثرہ خواتین کیلئے ون اسٹاپ سنٹر کھولنے کی تجویز رکھی۔ جس میں مشکل حالات ، گھریلو تشدد یا دیگر وجوہات سے جوجھ رہی خواتین کے قیام اور تمام ضروری سہولیات کا انتظام ہوگا۔ اس ون اسٹاپ سنٹر کیلئے حکومت ہند کے ذریعہ 36 لاکھ روپئے کی مالی مدد عطا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت دہرا دون اور ہلدوانی میں ون اسٹاپ سنٹر قائم کرنا چاہتی ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے درمیان خواتین اور بچوں کے فروغ سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ راوت نے مرکزی وزیر سے آئی سی ڈی ایس کے توسط سے حکومت ہند سے خاطر خواہ رقم دستیاب کرانے کی اپیل کی۔ راوت نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ خواتین میں انیمیا کے مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے ذریعہ حاملہ خواتین کو ریاستی حکومت کے ذریعہ مفت مڑوا، نمک اور کالا سویابین تقسیم کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ بچوں کی ترقی کیلئے آنگن باڑیوں کے توسط سے مختلف منصوبے چلائے جارہے ہیں۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.