پٹنہ، 8اگست (طارق حسن)۔ کم خرچ پر معیاری طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے نجی شعبے کی پہل بھی انتہائی ضروری ہے۔ بہار میں پارس ایچ ایم آر آئی ہاسپٹل کے قیام سے مختلف سنگین بیماریوں کی بہتر علاج ریاست میں ممکن ہوسکے گا۔ مذکورہ باتیں گورنر رام ناتھ کووند نے مقامی پارس ہاسپٹل کو این اے بی ایچ سے منظوری (Accreditation) حاصل ہونے کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بہار گھنی آبادی والی ایک ایسی ریاست ہے، جہاں کی انسانی املاک کافی باصلاحیت ہے، دانشورانہ صلاحیت بھی منفرد ہے اور صنعتی ترقی کے بھی لامحدود امکانات ہیںَ ریاست کی انسانی املاک کو بہتر صحت کی سہولیات حاصل ہوں، اس کے لئے ضروری ہے کہ صحت کی دیکھ بھال پر پورا دھیان دیا جائے۔مسٹر کووند نے کہا کہ ریاست کے سرکاری طبی اداروں کی استحکام کاری کے ساتھ ساتھ، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات دستیاب کرائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں کافی بڑی رقم ریاست کے باہر چلی جا رہی ہے۔ ریاست میں ہی اگر سرمایہ کا یہ بہاؤ ہوتا ہے تو ریاست کی معاشی حالت تو مستحکم ہوگی ہی، ریاست کے شہریوں کو بھی طبی اور تعلیم کے شعبے میں کافی فائدہ ملے گا۔
طبی سہولیات کے فروغ میں نجی شعبے کا بھی تعاون ضروری : گورنر
