ممبئی،12 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن اور عامر خان کی بااثر جوڑی یش راج فلم کے اگلے پروجیکٹ میں دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ایسا کہا جارہا ہے کہ یش راج فلمز جلد ہی اپنی فلم ’’ٹھگ‘‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں اوراس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن کی جوڑی ہو گی۔بولی وڈ ڈائریکٹر وجے کرشن آچاریہ کافی عرصہ سے فلم ٹھگ پر کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں پہلے رتیک روشن کام کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اب یہ فلم چھوڑ دی ہے اور رتیک کی جگہ عامر اس فلم میں اداکاری کریں گے۔عامر اس سے پہلے وجے کرشن آچاریہ کی فلم ’’دھوم 3‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ عامر اور امیتابھ 90 کی دہائی میں اندرکمار کی ہدایت میں ایک فلم کرنے والے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی تھی۔اگر عامر اور امیتابھ فلم ٹھگ میں کام کریں گے تو دونوں ستاروں کے شائقین کے لیے یہ بہترین کاسٹنگ ہو سکتی ہے۔
عامر خان اور امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگ‘‘ میں ایکساتھ نظر آئینگے
