Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

لائنس کلب انٹرنیشنل پٹنہ نویہ وہار کے نئے ممبروں کا خیرمقدم

پٹنہ، 8 اگست (نمائندہ)۔ کنکڑ باغ کمہرار مین روڈ واقع ڈاکٹر ذاکر حسین انسٹی چیوٹ کی نئی عمارت میں لائنس کلب انٹرنیشنل پٹنہ نویہ وہار کے نئے ممبران اور گورننگ باڈی کے ممبروں کا انسٹالیشن کیا گیا۔ واضح ہو کہ اس کلب کو لائنس کلب پٹنہ ہارٹ بیٹ نے ڈسٹرکٹ E 322 میں اسپانسر کیا ہے۔ اس انسٹالیشن افتتاحی تقریب کا افتتاح کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر انوپم سنگھانیا کے ہاتھوں شمع روشن کرکے کیا گیا۔ واضح ہو کہ لائنس کلب ایک انٹرنیشنل آرگنائزیشن ہے جس کا ہیڈ آفس امریکہ کے الینوئس کے اوکی بروک میں ہے اور 216 ممالک میں تقریباً 1.4 ملین لوگ اس کے ممبر ہیں۔ اس کا قیام 1917ء میں امریکہ میں میلون جوئس نے کیا تھا اور آج یہ 216 ممالک میں پھیل گیا ہے۔ آج کے اس پروگرام میں لائنس کلب پٹنہ نویہ وہار کے میڈن انسٹالیشن شیرومنی میں 30 نئے ممبران نے حلف لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی انڈکٹنگ آفیسر لائن مدھوسودن کمار، انسٹالنگ آفیسر لائن دیش بندھو گپتا، مہمان اعزازی لائن وینا گپتا (فرسٹ وائس ڈسٹرکٹ گورنر، ڈسٹرکٹ E 322)، لائن ایس کے پانڈے (سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر، ڈسٹرکٹ E 322) اور اس پروگرام کے موٹیویٹر لائن پروفیسر اتم کمار سنگھ (ڈائرکٹر جنرل آئی آئی بی ایم) کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں نے شرکے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز پٹنہ نویہ وہار کے نومنتخب سکریٹری ڈاکٹر محمد گوہر (ایڈیٹر روزنامہ تاثیر) نے لائنس انٹرنیشنل کے خاص کلمات کو پیش کرتے ہوئے کیا۔ نومنتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر سبودھ کمار سنہا (ڈائرکٹر مہاویر کینسر سنستھان) نے اپنی تمام ٹیم کے ساتھ فلاحی کاموں کے لئے لوگوں کو یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پٹنہ نویہ وہار کے رتن سرکار بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir News Network