Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

ممتا بنرجی اب بنگال ماڈل کی مارکیٹنگ میں مصروف

کولکاتہ 25اگست(ایجنسی): بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اب بنگال ماڈل کو ملک کے سامنے پیش کرنے اور اسے کیش کرنے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہیں۔ لگاتار دو اسمبلی انتخابات جیتنے اور اپوزیشن کو کچلنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اب وہ کارنامہ انجام دینا چاہتی ہیں جو کبھی نریندر مودی نے گجرات میں انجام دیا تھا۔ وہ بنگال ماڈل کی بدولت قومی سیاست میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے انہوں نے مارکیٹنگ بھی شروع کردی ہیں۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس اپنے 34 ارکان کی بدولت پارلیمنٹ میں بی جے پی ، کانگریس اور انا ڈی ایم کے کے بعد چوتھی پوزیشن رکھتی ہیں۔ اپنی اسی کوشش کے تحت انہوں نے حال میں تریپورہ کا دورہ کیا تھا۔ تریپورہ میں اپنی واحد ریلی کے دوران انہوں نے مارکسی گڑھ میں بنگال کی ترقی کا خوب چرچہ کیا۔ انہوں نے اسے ترقی اور محرومی کے درمیان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے تریپورہ کی بایاں محاذ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی۔

About the author

Taasir News Network